اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

صومالیہ: نادرا کے اشتراک سے قومی شناختی نظام کا اجرا، صومالی وزیراعظم کا افتتاح

صومالیہ میں نادرا کے اشتراک سے شروع کیے گئے قومی شناختی نظام کا اجراء ہوا ہے۔  

اسلام آباد سے ترجمان نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق صومالیہ کے وزیراعظم حمزہ عبدی برے نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں صومالیہ کی قومی شناخت کا افتتاح کیا۔ 

ترجمان نادرا نے بتایا کہ صومالیہ کے وزیر اعظم نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان اور نادرا کا شکریہ ادا کیا۔ صومالیہ کے صدر حسن ایم شیخ نے بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ 

ترجمان نادرا کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی صومالیہ کو دی گئی لاکھوں ڈالر کی گرانٹ کا حصہ ہے۔

دریں اثنا چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی نے صومالیہ میں اپنے ہم منصب کو پیغام میں کہا کہ نادرا کو صومالیہ کے قومی شناختی نظام کے کامیاب نفاذ اور اجراء پر بےحد فخر ہے۔ 

چیئرمین نادرا نے مزید کہا کہ صومالیہ کا نیشنل آئی ڈی سسٹم ملکی سیکیورٹی نظام کو تقویت دے گا۔ صومالیہ کو ترقی، مالیاتی طور پر بااختیار بنانے اور بہتر طرز حکمرانی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ صومالیہ کے نیشنل آئی ڈی سسٹم کی تکمیل نادرا کی بہترین کارکردگی کی روشن مثال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.