پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے صوبے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے اب نئی پارٹی بنالی ہے۔
سکھر میں جلسے سے خطاب میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریے اور ایک فلسفے کا نام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئین تھا نہ کوئی حقوق تھے، ذوالفقار بھٹو نے عوام کو آئین بھی دیا اور حقوق بھی دیے۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کسی سرمایہ دار کا یا کسی وڈیرے کا بیٹا نہیں، میں جو ہوں آپ عوام سے ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 لاکھ خواتین کو گھر بیٹھے انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دی، ہم نے لوگوں کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ جنہوں نے صوبے کا وعدہ کیا تھا اب انہوں نے نئی پارٹی بنالی ہے، استحکام پارٹی والے پہلے اپنے کام میں تو استحکام لے کر آئیں۔
Comments are closed.