تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبے کا وزیراعلیٰ کے بغیر چلنا بہت ہی خطرناک ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ہوٹل میں پورا جہانگیر ترین گروپ موجود ہے، ارکان کی تعداد 14 ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تاخیر اور صوبے کا چیف منسٹر کے بغیر چلنا بہت ہی خطرناک ہے۔
ترین گروپ کے رہنما نے مزید کہا کہ علیم خان بھی اپنے گروپ کے اراکین کے ساتھ موجود ہیں۔
Comments are closed.