وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی کے لیے گروپ بنایا گیا ہے، اجلاس میں صوبوں اور وفاق کے درمیان مالیاتی امور کاجائزہ لیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا۔
دسویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کے پہلے اجلاس میں وفاق کو اقتصادی اعشاریوں کے جائزے، پنجاب کو محاصل کی بہتری، سندھ کو مرکز سے صوبوں کو محاصل کی منتقلی کی کمیٹی کی سربراہی سونپ دی گئی۔
بلوچستان کو صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم اور کے پی کو فاٹا کے علاقوں کو خصوصی فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی سربراہی دی گئی ہے۔
اجلاس کے بعد وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بلوچستان کو سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے۔ صوبے کو این ایف سی سے 15فی صد حصہ دیا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا یہ تاثر درست نہیں کہ صوبوں میں فنڈز استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے عبدالحفیظ شیخ نے سرکاری ٹی وی پر پیغام میں کہا کہ پنشن کی ادائیگیوں کے باعث مالی مشکلات حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کوشش ہے این ایف سی ایوارڈ جلد طے ہو جائے۔
Comments are closed.