بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے استعفیٰ دے دیا

پنجاب کے وزیر قانون ملک احمد خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ملک احمد خان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا۔

ایوان وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کوخواجہ سلمان رفیق کے استعفےکی منظوری کا مراسلہ بھجوادیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق بھی اپنی اپنی وزارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، جس کی مہم چلانے کے لیے وزرا کی جانب سے استعفے دیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.