پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی نے ملاقات کی ہے۔
آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلند خان ترکئی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ آصف زرداری کی طرف سے ترکئی خاندان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔
اس موقع پر بلند خان ترکئی نے آصف زرداری سے کہا کہ آپ نے خیبرپختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام آپ کا احسان بھول نہیں سکتے۔
Comments are closed.