خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پل سے گر کر جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کے بھائی نے ن لیگ کی قیادت کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی۔
پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کے بھائی نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ چھوٹا لاہور میں جمع کروائی ہے۔
درخواست گزار محمود خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہارون آباد پل پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ایما پر موٹروے بند کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ میرے بھائی اور پی ٹی آئی مارچ کے دیگر شرکاء کے قانونی اور آئینی حق کو اس طرح سلب کیا گیا۔
درخواست میں یہ بھی کہا کہ حکومت کے لگائے گئے کنٹینرز ہٹانے کی کوشش میں میرا بھائی سید احمد پل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوا تھا۔
محمود خان نے درخواست دی کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
مقتول پی ٹی آئی کارکن کے بھائی کی درخواست میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناءاللّٰہ، نواز شریف، مریم نواز، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.