صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل رزڑ کے علاقے پرمولی میں بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی جس سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
حادثے میں دو بچیاں جاں بحق ہوئی جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔
ریسکیو ٹیموں نے دیگر 6 افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.