جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالت میں صنم جاوید کے خلاف زمان پارک کے باہرجلاؤ گھیراؤ اور تشدد کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.