جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صنم جاوید جیل سے مریم نواز کے مقابل الیکشن لڑینگی: والد

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی صاحبزادی جیل سےمریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی۔

یہ بات صنم جاوید کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صنم جاوید پی پی 150 لاہور سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار بننے کے لیے بنیادی اہلیت کیا ہونی چاہیے؟ کون انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے؟ اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتا دیا۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید کے الیکشن لڑنے کے لیے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کروں گا، صنم جاوید پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔

صنم جاوید کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنم جاوید خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.