یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادی فورسز کے حوثی باغیوں پر حملوں کی وجہ سے صنعا ایئرپورٹ پر آنے والی امدادی پروازیں روک دی گئیں۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فی الحال پروازوں کو اتارا نہیں جاسکتا۔
صنعا ایئرپورٹ پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کی انسانی امداد کی پروازیں آتی ہیں۔
صنعا ایئرپورٹ اگست 2016 سے امدادی پروازوں کے علاوہ دیگر پروازوں کے لیے بند ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.