ہفتہ 15؍صفر المظفر 1445ھ2؍ستمبر 2023ء

صلالہ: فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر بھارت نے جیت لیا

عمان کے شہر صلالہ میں کھیلے گئے فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر بھارت نے جیت لیا۔ فائنل میں روایتی حریف پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

روایتی حریفوں کے درمیان میچ کا آغاز سنسنی خیز انداز میں ہوا۔ پہلے بھارت نے دو مرتبہ برتری حاصل کی، پاکستان نے دونوں بار سبقت برابر کی۔

 پھر پاکستان نے برتری دُگنی کردی لیکن بھارت نے مزید دو گول کرکے اسکور چار چار سے برابر کردیا اور اسی اسکور پر مقررہ وقت ختم ہوا۔

فائنل کو فیصلہ کن بنانے کےلیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہار ا لیا گیا جس میں بھارتی ٹیم دو گول کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان ایک مرتبہ بھی گیند کو جال میں نہ پھینک سکا، یوں فائیو اے سائیڈ ہاکی ورلڈکپ کوالیفائر کا ٹائٹل بھارت کے نام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.