بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صرف ویکسینیشن والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، پاکستان ریلوے

رپورٹ/اعجاز احمد
کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے عوام کی آگہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیے۔

محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔ 

ان اقدامات کے تحت 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن کی حدود میں کام کرنے والے عملے کو لگوانا ضروری ہے۔ ویکسینیشن کروانے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ جب کہ 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ویکسینیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسینیشن شناخت ہوا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.