بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صرف ناک ڈھانپنے والا ’کورونا ماسک‘

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چہرے پر ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے تاکہ منہ اور ناک کو ڈھانپا جاسکے لیکن جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے صرف ناک ڈھانپنے والا ’کورونا ماسک‘ تیار کرلیا۔

جب سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ماسک پہننا ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن گیا ہے کیونکہ ایسا کرنا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔

دریں اثنا، جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے ایک ایسا ماسک تیار کیا ہے جو ناک کو ڈھانپتا ہے اور اسے کھاتے پیتے وقت پہنا جا سکتا ہے۔ 

ماسک کی مخصوص قسم کو ’کوسک‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ اصطلاح ’کو‘ اور ’ماسک‘ کے الفاظ کو جوڑ کر بنائی گئی ہے۔ کورین میں ’کو‘ کا مطلب ہے ’ناک۔‘

’کوسک‘ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، متعدد صارفین نے کمپنی کا مذاق اڑایا۔

دوسری جانب جنوبی کوریا میں ’کوسک‘ کی مقبولیت بڑھتی جاری ہے اور وہاں کی عوام کافی تعداد میں ’کوسک‘ خرید رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کوسک‘ کی کم سے کم قیمت 8 ڈالر کے برابر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.