جمعہ 19؍ربیع الاول 1445ھ6؍اکتوبر 2023ء

صرف ایک نمبر کا فرق، بھارتی شہری 10 کروڑ درہم کے انعام سے محروم

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 27 برسوں سے قیام پذیر بھارتی شہری الیکس زیویئر فرننڈس صرف ایک نمبر کے فرق سے 10 کروڑ درہم کی انعامی رقم پر مشتمل گرینڈ پرائز نہ جیت سکا۔

تاہم امارات کی ایک آئل اینڈ گیس انڈسٹری میں وقت کام کرنے والے الیکس زیویئر فرننڈس اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں 2 لاکھ 50 ہزار درہم کا دوسرا انعام مل گیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ ان کے ٹکٹ کے 7 میں سے 6 نمبر میچ ہوئے، اس طرح وہ پہلا انعام تو نہ جیت سکے البتہ انہیں دوسرے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ 

الیکس زیویئر فرننڈس چند ماہ قبل سے ایمریٹس ڈرا کے ٹکٹس خرید رہے تھے، وہ میگا سیون، ایزی 6 اور فاسٹ فائیو بھی ہر ہفتے کھیلتے ہیں۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند بار بہت چھوٹے انعامات جیتے تھے اور اس رقم کو میں رکھ لیا کرتا تھا جس کے بعد اسی سے اگلے ڈرا کے ٹکٹس خریدتا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنا ترجیحی نمبر کب پسند کیا تو کہا کہ یہ تو بس یونہی اندازے سے خریدا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.