جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

صدقہ فطر اور فدیہ کی کم از کم رقم 320 روپے فی کس مقرر

سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 320 روپے فی کس ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کا آٹا دو کلو (چکی والا)، صدقہ فطر اور ایک روزے کا فدیہ 320 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

جَو (چار کلو) صدقہ فطر اور ایک روزے کا فدیہ 480 روپے رکھا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر و فدیہ ادا کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.