مرحوم صحافی صدف نعیم کے شوہر نعیم بھٹی کی جانب سے خود پر کسی بھی قسم کے دباؤ سے متعلق خبروں کی تردید کی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران اپنے صحافتی فرائض انجام دیتی خاتون رپورٹر کا عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا۔
اس واقعے پر صدف نعیم کے شوہر کا مختلف نجی چینلز پر بیان دیا گیا ہے۔
صدف نعیم کے شوہر کا خود پر کسی بھی قسم کے دباؤ کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں بالکل مطمئن ہوں، صدف اپنی جاب پر تھیں، میری اہلیہ جاب کے دوران شہید ہوئی ہیں، ان کی کسی سے دشمنی نہیں تھی، میں کسی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
صدف نعیم کے شوہر کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے پر قانونی کارروائی نہ کروانے کا فیصلہ میرا اپنا ہے۔
نعیم بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان بھی میرے گھر آئے تھے اور انہوں نے مجھے 50لاکھ کا چیک دیا ہے اور تعزیت کی ہے۔
Comments are closed.