منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

صدر کے انتخابات سے متعلق احکامات، جے یو آئی نے پارلیمان میں قرار داد جمع کرادی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے صدر مملکت کے 9 اپریل کو انتخابات کرانے کے احکامات پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں میں قرار داد جمع کرادی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 9 اپریل کو کرانے کے احکامات کے معاملے پر جے یو آئی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الگ الگ قراردادیں جمع کرادی ہیں۔

قرارداد کے متن کے مطابق صدر کے دو صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کو مسترد کرتے ہیں۔

جے یو آئی کی قرارداد میں کہا گیا کہ صدر مملکت کو ایسا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے، صدر کا اعلان آئین کی خلاف ورزی ہے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان صدر مملکت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنا اعلان واپس لیں۔

جے یو آئی کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ آئین کی خلاف ورزی پر صدر مملکت اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

سینیٹ میں قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جبکہ قومی اسمبلی میں عالیہ کامران نے جمع کروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.