ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر کے الیکشن کمیشن پر حکومت کے دباؤ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نہ ماضی میں حکومت کا دباؤ قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ صدر مملکت کے بیان پر افسوس اور تردید کرتے ہیں، صدر کے بھارتی الیکشن کمیشن سے متعلق بیان سےکمیشن اتفاق کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے بھارتی الیکشن کمیشن کی طرز پر پاکستان کے الیکشن کمیشن کو صاف، شفاف الیکشن کیلئے مطلوبہ اختیارات حاصل ہوں۔
Comments are closed.