پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کےلیے خط لکھنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے اور آئینی ذمے داری ادا کرنے کے لیے خط لکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن بھی تاریخ دینے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نگراں وزیراعظم اور ادارے عمل کروائیں۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آئین، قانون اور عدلیہ کا مذاق بنانے والوں کو سزا دیں، قوم کے 18 ارب ڈالر اشرافیہ پر خرچ کیے جا رہے ہیں، یہ غریب کے ٹیکس کا پیسا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) صرف غریب کو سبسڈی دینے سے ہی روکتا ہے۔
پی ٹی آئی وکیل نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے 87 وزیر تھے، جن میں سے 45 کے پاس کوئی محکمہ نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ آج کا فیصلہ سامنے ہے، الیکشن سے بچنے کے لیے پی ڈی ایم حکومت بھاگتی رہی ہے۔
Comments are closed.