صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنش کمپنی کو 20 لاکھ روپے اور منافع شہری کو لوٹانے کی ہدایت کردی۔
صدر مملکت نے ہدایت کی کہ نجی انشورنس کمپنی پالیسی ہولڈر کو 20 لاکھ روپے 6 سال کے منافع کے ساتھ واپس کرے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ صارف کو ایک پالیسی کے بجائے بھاری سالانہ پریمیم پر متعدد انشورنس پالیسیاں جاری کی گئیں، صارف نے 11 سال کے لیے 4 انشورنس پالیسیوں کا کبھی انتخاب نہیں کیا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ انشورنس کمپنی نے 20 لاکھ روپے لے کر سرمایہ کاری کی اور اُس پر منافع کمایا، شکایت کنندہ کو منافع میں اس کے حصے سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ کمپنی نے منافع کمایا مگر غیر منصفانہ طور پر صارف کو ادائیگی سے انکار کیا، انصاف کا تقاضا ہے کہ کمپنی اصل رقم منافع کے ساتھ واپس کرے۔
Comments are closed.