صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی ناگہانی موت کا سن کر انتہائی دکھ ہوا ہے۔
صدر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل اور ان کے خاندان کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات معروف عالم دین، عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔
ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنےسینے پر گولی مار کر خود کشی کی۔
عاصم جمیل کو تشویش ناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچ کر انتقال کر گئے۔
ڈی ایس میاں چنوں محمد سلیم کا کہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہیں آ سکی، ورثاء سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed.