منگل یکم ربیع الثانی 1445ھ 17؍اکتوبر 2023ء

صدر پی ٹی ایم سندھ کی نظر بندی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سندھ کے صدر نوراللّٰہ ترین کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کر لیا۔

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) سندھ کے صدر نوراللّٰہ ترین کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو نوراللّٰہ ترین سے رشتے داروں کی ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل قانون کے مطابق نوراللّٰہ ترین کے قریبی رشتے داروں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل قادر خان نے کہا کہ نوراللّٰہ کو 5 اکتوبر کو غیر قانونی طور حراست میں لیا گیا، 2 دن غائب رکھنے کے بعد 7 اکتوبر کو ایم پی او کے تحت گرفتاری ظاہر کی، 7 اکتوبر کو بتایا گیا کہ ان کو ایم پی او کے تحت حراست میں رکھا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.