صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین وخاتم النبيين ﷺ اتھارٹی بل 2022ء کی توثیق کر دی۔
صدرِ مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔
بل کے تحت رحمت اللعالمین وخاتم النبيين ﷺ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی آرڈیننس کی مدت ختم ہو گئی تھی اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بل کی سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اس کی صدرِ مملکت سے توثیق ہونا باقی تھی۔
Comments are closed.