اسلا م آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آر می چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتیوں کی سمری پر دستخط کردیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سربراہ (آرمی چیف) بن گئے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بن گئے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم کی جانب سے صدر مملکت کو دو اہم عہدوں کے تقرر کی سمری بھیجی گئی تھی، جسے صدر نے منظور کرتے ہوئے دستخط کردیے۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کچھ دیر بعد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
Comments are closed.