بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

صدر نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دیدیا

صدر مملکت عارف علوی نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں۔

انہوں نے 14 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے واقعات سے بہت دکھ ہوا ہے، کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے ڈی آئی جی سیشن جج کے احکامات پر عمل درآمد کرانے لاہور آئے ہیں، طوفان بدتمیزی جاری رہتا ہے تو پولیس ان سب کو گرفتار کرے گی اور مقدمات درج کیےجائیں گے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ وہ باقی تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکرمند ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے تھے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، پولیس کا کام ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرے۔

پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے، مارو مارو کے نعرے لگائے۔ کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔

عدالتی حکمنانے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے، مارو مارو کے نعرے لگائے، کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 14 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کے جوابی ایکشن میں کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، پانی کی توپ سے دھلائی اور شیلنگ کی گئی، کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے، کارکنوں نے پیٹرول بم پھینک کر پولیس کی واٹر کینن کو آگ لگا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.