بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر نے ریکوڈک پروجیکٹ ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک پروجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔

رواں سال مارچ میں ریکوڈک پروجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کیلئے فریم ورک پر اتفاق کیا گیا تھا۔ 

ایوان صدر کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔ 

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔ 

ایوان صدر کے مطابق وفاقی کابینہ نے عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.