گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے خود ہی پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں غلام علی نے کہا کہ اعلان سے قبل صدر متفقہ تاریخ کے لیے بلا لیتے تو مثبت پیغام جاتا۔
انہوں نے کہا کہ خواہش تھی صدر، چیف الیکشن کمشنر اور میں متفقہ تاریخ دیتے، عارف علوی سے رابطہ بھی کیا تھا۔
گورنر کا کہنا ہے کہ انتظامات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، مجوزہ تاریخ میں دوں گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تناظر میں جو بھی دستیاب تاریخ ہو گی الیکشن کرا دیں گے۔
غلام علی نے یہ بھی کہا کہ پرنسپل سیکریٹری کے نام الیکشن کمیشن کا لیٹر رات 8 بجے موصول ہوا، سیکریٹری چھٹی پر ہے، پیر کے روز آ کر خود خط کھولے گا۔
Comments are closed.