وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ملٹری ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کےافسروں اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دیئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے افسروں اور جوانوں کو 2 ستارۂ بسالت، 61 تمغۂ بسالت، 42 امتیازی اسناد دیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے افسروں اور جوانوں کو 70 آرمی چیف تعریفی کارڈ دیئے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسروں اور جوانوں کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 22 ہلالِ امتیاز ملٹری، 106 ستارۂ امتیاز ملٹری اور 128 تمغۂ امتیاز ملٹری بھی دیئے۔
Comments are closed.