صدر کے علاقے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ، جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، 1 شخص جاں بحق ، کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر میں ایک کچرا کنڈی پر دھماکے کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق ہوگیا اور 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا ایک کچرا کنڈی میں ہوا جسے وہاں آگ لگ گئی اور آس پاس کھڑی ہوئیں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے سے قریبی ہوٹلوں اور رہائشی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
دھماکے سے دو فرلانگ دور کے رہائشی ایک شخص منصور نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں کھانا کھا رہا تھا کہ زوردار دھماکے سے ان کا فلیٹ ہل کر رہ گیا۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کئی زخمیوں کو جائے وقوعہ سے ان کی گاڑیوں اور عملے نے اٹھایا ہے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.