جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

صدر مملکت کے انٹرویو پر تحریک انصاف کا ردعمل آگیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے انٹرویو پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملکی حالات کا ایک بے لاگ مگر جامع جائزہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق صدر کا انٹرویو ملک میں جاری سیاسی و آئینی بحران کے حل کی ضرورت اُجاگر کرتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات سے عوامی مینڈیٹ کی ناگزیریت پر صدر مملکت کی گفتگو خوش آئند ہے۔ 

عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق57 میں ترمیم آئین کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مالی دیانت اور حبّ الوطنی پر صدر مملکت کی شہادت حقیقت کی آئینہ دار ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سیاسی، قانونی، عدالتی اور معاشی بحرانوں کا حل دستور کی بالادستی میں پوشیدہ ہے۔ صاف شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کی بقا و تسلسل کی کنجی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا تصور ہی نامکمل ہے۔ ریاست صدر مملکت کی گفتگو کی روشنی میں بحرانوں کے حل کی بامعنی تدبیر کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.