صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
اس سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے ایک پیغام جاری کیا۔
اس میں انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی۔
دوسری طرف عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کے پاس ہے، جب تک صدر مملکت کہیں گے وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.