اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہاکہ ‘ان قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے سے کہا تھا کہ بغیر دستخط بلوں کو مقررہ وقت پر واپس کردیں’مجھے آج معلوم ہوا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا۔
میں اللّٰہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے آفیشل سیکرٹس ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں تھا۔ میں نے اپنے عملے سے کہا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس کر دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے۔…
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) August 20, 2023
عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں نے عملے سے کافی بار تصدیق کی کہ بلز بغیر دستخط کے واپس بھیج دیے گئے ہیں، اللہ سب جانتا ہے، میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں جو ان بلز سے متاثر ہوں گے، میں نے ان بلز پر دستخط نہیں کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جو متاثر ہوں گے۔
Comments are closed.