صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ وطن کی حفاظت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے شہداء قوم کے محسن ہیں۔
صدر مملکت نے شہداء کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمد شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 42 سال کے نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک اور 38 سال کے نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔
Comments are closed.