منگل 11؍جمادی الاول 1444ھ 6؍دسمبر 2022ء

صدر مملکت کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ نہیں ہے، نہ داخلے کی اجازت ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔ 

سی ڈی اے نے ایوان صدر کو رپورٹ میں بتایا کہ دعوۃ اکیڈمی کی پالیسی کے تحت صرف ایک گیلری خواتین کیلیے مختص ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مرکزی ہال میں خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں، صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات شروع کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.