صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے بہت نقصان ہو رہا ہے اور اس سے عوام کی جان و مال کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے سے حیوانات اور نباتات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو بڑھا رہے ہیں۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے زیادہ تر واقعات کو روکا جا سکتا ہے۔ 58 فیصد واقعات کی وجہ کیمپ فائر، سگریٹ اور جان بوجھ کر آگ لگانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر واقعات کو احتیاطی تدابیر اختیار کر کے روکا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.