صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متاثر ہوگئے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرار نے صدر مملکت کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ صدر عارف علوی کے سامنے کیا گیا اور بتایا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مؤثر، قابل اعتماد دوبارہ استعمال کی جاسکتی ہے۔
شبلی فراز نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار ہوئی، یہ ووٹنگ مشین قلیل مدت میں تیار کی گئی۔
صدر مملکت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق کہا کہ اس کے ذریعے ووٹر کی رازداری متاثر نہیں ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابی عمل میں شفافیت آئے گی اور انتخابات میں دھاندلی کے سدباب میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےانتخابات کے نتائج بروقت موصول ہوں گے اور ووٹر کی رازداری متاثر نہیں ہوگی۔
Comments are closed.