صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر ثمینہ ملک کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا ریکٹر مقرر کر دیا۔
ڈاکٹر ثمینہ احمد کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت نے ریکٹر کے انتخاب کیلئے گزشتہ ماہ تلاش کمیٹی کی جانب سے بھیجے گئے تین امیدواروں کے انٹرویوز کیے تھے۔
ان تین امیدواروں میں ڈاکٹر ثمینہ ملک، ڈاکٹر محمد الیاس اور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی شامل تھے۔
تینوں امیدواروں کا تعلق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے تھا۔
Comments are closed.