بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت نے نجی بینک کی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی

صدر  مملکت عارف علوی نے نجی بینک کی بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کردی، جس کے بعد  فراڈ سے متاثرہ شہری کو 8 لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا محتسب کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری کے اکاؤنٹ سے 8 لاکھ روپے اے ٹی ایم کارڈ سے نکالے گئے، نامعلوم شخص نے بینک کو فون کرکے اے ٹی ایم کا پِن نمبر تبدیل کروایا۔

متاثرہ شہری نے متعلقہ بینک سے رجوع کیا، ریلیف نہ ملنے پر بینکنگ محتسب سے رجوع کیا۔

فیصلے کے مطابق نجی بینک سی سی ٹی وی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی ہدایات نافذ کرنے میں ناکام رہا،  بینک نے محتسب کا فیصلہ رد کرنے کے حق میں کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا۔

فیصلے کے مطابق نجی بینک شہری کا دعویٰ مسترد کرنے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث  نجی بینک کی بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.