صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم پاکستان پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر نے سزاؤں میں وفاقی کابینہ کی منظور کردہ خصوصی چھوٹ سے متعلق اعلان جاری کردیا گیا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد جبکہ 60 سال سے زائد کی خواتین قیدیوں جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں، اُن پر ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق 18 سال سے کم عمر جو ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں، اُن پر بھی ہوگا۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے۔
Comments are closed.