صدر عارف علوی نے صنعتی ترقی کے لئے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2022 جاری کردیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت آرڈیننس جاری کیا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق آرڈیننس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری، صنعتوں کا فروغ اور بیمار صنعتی یونٹس کا احیاء ہے۔
آرڈیننس کے تحت نقصان سے متاثر، بیمار صنعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے کیلئے پیکیج دیا گیا ہے۔
انکم ٹیکس آرڈیننس2001 میں سیکشن 59 سی، 65 ایچ، 100 ایف کا اضافہ کیا گیا، نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ظاہر کردہ اثاثوں پر سرمایہ کاروں کو صرف 5 فیصد مقرر ٹیکس دینا ہوگا۔
ٓآرڈیننس کے مطابق ظاہرکردہ فنڈصرف پلانٹ ومشینری خریدنےاورانڈسٹری کےقیام کےلئےاستعمال ہوسکیں گے۔
آرڈیننس کے مطابق فائدہ مند کمپنیاں بیمار اور نقصان میں جانے والی صنعتیں حاصل کرسکیں گی، حوصلہ افزائی کےلئےبیمارصنعت کاٹیکس نقصان اگلے3 سال کیلئےایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔
آرڈیننس کے مطابق اہل سمندرپار پاکستانی، بیرون ملک اثاثے رکھنے والے پاکستانی سرمایہ کاری کرسکیں گے، سرمایہ کار پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ کے اہل ہوں گے۔
آرڈیننس کےمطابق پیکیج کے تحت واپس لائی گئی رقم کے برابر ٹیکس کریڈٹ صرف 5 سال تک دیا جائے گا۔
Comments are closed.