صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری و تعیناتی کی منظوری دی۔
جسٹس محمد علی مظہر بطور جج سندھ ہائی کورٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
گزشتہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں محمد علی مظہر کی ایڈہاک جج کے طور پر سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حوالے سے سفارش کی گئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.