صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسانی کیس میں ملزم پر جرمانہ کر دیا۔ سکھر ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اےایس ایف) کی خاتون کو ایئرپورٹ منیجر نے مبینہ طور پر ہراساں کیا تھا۔
عارف علوی نے ملزم کو شکایت کنندہ خاتون کو فضائی سفر کا کرایہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ خاتون کو سماعت کیلئےکراچی سے اسلام آباد کا سفر کرواکر ذہنی اور مالی مشکلات میں ڈالا گیا۔
خاتون شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو درخواست دی، وفاقی محتسب نے کیس پر دائرہ اختیار سے متعلق ملزم کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
ملزم نے محتسب کے حکم کے خلاف صدر کو اپیل کی جسے صدر نے بھی مسترد کردیا۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ کیس کی کارروائی زیر التوا ہے جس میں شواہد ریکارڈ کیے جانے باقی ہیں۔
Comments are closed.