بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صدر مملکت نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیے

صدر مملکت عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کر دیے، عارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شفاف انتخاب کے انعقاد میں سہولت ہوگی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

صدرعارف علوی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے شفاف انتخاب کے انعقاد میں سہولت ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ 30 نومبر تک قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا،مزید ایک ہفتےکی مہلت دے رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلیے2010 سے کوششیں جاری تھیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر ٹیکینکل کمیٹیاں بنادی ہیں، گزشتہ تمام الیکشن متنازع ہونے کے باعث ملکی سیاسی و جمہوری نطام متاثر ہوا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات EVM پر کروانے کا فیصلہ

اس سے پہلے گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) پر کروانے کا فیصلہ کیا، ای وی ایم پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تین کمیٹیاں بنادی ہیں، ان کی سفارشات کے مطابق فل کمیشن حکومت کو اپنی رائے دے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پر الیکشن کی شق شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.