صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابات کیلئے 6 نومبر کی تاریخ تجویز نہیں کی، صدر نے 6 نومبر کی تاریخ آرٹیکل 48 فائیو کی تشریح کے تناظر میں کہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 48 فائیو کی تشریح کے بعد صدر مملکت نے کہا الیکشن کمیشن اتفاق نہیں کرتا، انہوں نے کہا وزارت قانون بھی اس بات سے اتفاق نہیں کرتی، صدر مملکت نے یہ بھی کہا صوبے بھی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے۔
صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو صوبائی حکومتوں و سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرنے اور عدالت سے رابطہ کرکے تاریخ کا اعلان کرنے کیلئے رہنمائی لینے کا کہا۔
Comments are closed.