صدر مملکت نے احد چیمہ کی وزیر اعظم کے مشیر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تعیناتی کی منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر دی۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے احد چیمہ کو مشیر تعینات کرنے کے لیے صدر مملکت سے سفارش کی گئی تھی۔
احد چیمہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں گریڈ 20 کے افسر رہے ہیں، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو چند روز قبل استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم نے منظور کیا۔
Comments are closed.