صدر مملکت عارف علوی نے مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کے لئے علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ علما کرام اپنے اپنےحلقےمیں انسدادِ کورونا تدابیر پر عمل درآمد کروائیں، علماء لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ تعاون کی تلقین کریں۔
صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی، اس کے علاوہ مولانا محمد حنیف جالندھری اور مولانا راغب نعیمی سے بھی گفتگو کی۔
مفتی تقی عثمانی نے صدر سے اوقاف بل پر پیش رفت کروانے کی درخواست کی۔
صدر مملکت نے پير نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ پیر محمد امین الحسنات نے اہم امور پر علماء سے مشاورت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت پير نقیب الرحمان کی درخواست پر اُن سے جلد ملاقات بھی کریں گے۔
Comments are closed.