جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر مملکت عارف علوی نے چار آرڈیننس جاری کردیے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے 4 آرڈیننس جاری کر دیے۔

صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023،  نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023  اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آڑڈیننس 2023 جاری کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) معاہدے کے تحت آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلیے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں، ترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے، ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا، بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.