جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

صدر مملکت سے امام مسجد الحرام کی ملاقات، غزہ اور اسلاموفوبیا سمیت دیگر چیلنجز پر گفتگو

صدر مملکت سے مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللّٰہ حُمَید نے ملاقات کی جس میں غزہ، اسلاموفوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  

ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان دو ریاستی حل پر مبنی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو فلسطینی عوام کی تکلیف کا احساس کرنا چاہیے۔

اس دوران امام مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ مؤقف اپنایا ہے، فلسطین میں مظالم روکنے کےلیے مسلم دنیا کی انسانی اور سفارتی امداد کی ضرورت ہے۔

دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ سعوی عرب اور ایران تعلقات بحالی اہم پیش رفت ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے۔ بھارت مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.