پیر 28؍رجب المرجب 1444ھ20؍فروری 2023ء

صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں کہ الیکشن کی تاریخ دیں۔

خواجہ آصف نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدر عارف علوی کی اتنی اوقات ہی نہیں ہے کہ وہ الیکشن کی تاریخ دیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ گورنر صوبائی حکومت کی ایڈوائس پر عمل کرے گا، گورنر صوبائی حکومت سے ایڈوائس لیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی۔

صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.